امت نیوز ڈیسک //
11،جنوری : جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر، محبوبہ مفتی کی کار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی، تاہم محبوبہ مفتی حادثے میں محفوظ رہی ہیں ۔
حکام کے مطابق محبوبہ کی گاڑی سنگم کے علاقے میں سڑک کے کنارے حادثے کا شکار ہوئی۔ محبوبہ مفتی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
تاہم رپورٹس کے مطابق اس کے ڈرائیور کو اس کی ٹانگ میں معمولی چوٹ آئی ہے۔
ایک پولیس افسر نے کشمیر ڈاٹ کام کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم موقع پر پہنچ گئے ہیں اور مفتی آگ کے متاثرین سے ملنے کے لیے بحفاظت اپنی منزل کھنہ بل کی طرف روانہ ہوگئیں۔ (کے ڈی سی)









