امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 11 جنوری: سری نگر کے مضافات کے مصطفی آباد ایچ ایم ٹی علاقے میں جمعرات کو ایک اسکوٹی سوار اسکارپیو سے ٹکرانے ازجان ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے متوفی کی شناخت عاشق گورو کے طور پر کی ہے جو سری نگر ملورہ شالٹینگ کا رہنے والا ہے۔
حادثے کے دوران اسکوٹی سوار کو شدید چوٹیں آئیں۔ اسے جے وی سی اسپتال بمنہ لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔










