امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں جمعرات کی دو پہر بجلی محکمے کا ایک عارضی ملازم بجلی کی تار کی مرمت کے دوران
کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گنڈ چبوترہ کرال گنڈ کے محمد جمال ریشی کو جمعرات کی دو پھر علاقے میں ایک ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کے
دوران بجلی کا کرنٹ لگا اور شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر این ٹی پی ایچ سی ڈانگیوچھہ لے جایاگیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ادھر ، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔