• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شمالی سرحد پر صورتحال مستحکم لیکن حساس: فوجی سربراہ

شمالی سرحد پر صورتحال مستحکم لیکن حساس: فوجی سربراہ

by امت ڈیسک
11/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں پچھلے چند مہینوں کے دوران عسکریت پسندانہ حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے جمعرات کو کہا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں حالات کافی خراب ہیں اور تشویش کی بات ہے اور فوج اس سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ شمال میں چین کے ساتھ سرحد پر صورتحال مستحکم لیکن حساس ہے۔

جنرل پانڈے نے جمعرات کو یہاں آرمی ڈے سے پہلے سالانہ پریس کانفرنس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ چھ مہینوں میں ‘دہشت گردی’ کے واقعات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2017-18 تک اس خطے میں امن کی صورتحال تھی لیکن سرحد پار سے پراکسی وار کے تحت مختلف سرگرمیوں کو ہوا دی جارہی ہے اور پڑوسی ملک کی فوج اس خطے میں ‘دہشت گردی’ کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جموں و کشمیر میں 70 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے اور 27 فوجی ہلاک ہوئے جن میں سے 20 صرف راجوری اور پونچھ میں جاں بحق ہوئے۔ ان کا خیال تھا کہ ان علاقوں میں عسکریت پسندی کے واقعات میں اضافے کی وجہ انٹیلی جنس کی کمی اور مقامی لوگوں کے ساتھ فوج کا نہ ہونا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور علاقے میں تعینات مختلف سکیورٹی اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن بھی بڑھایا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پاکستان کے ساتھ جنگ ​​بندی کی صورتحال برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراندازی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، لیکن فوج ان کا منہ توڑ جواب دیتی ہے اور انہیں ناکام بھی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد پر بھی ڈرون سسٹم کے ذریعے اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

چین کے ساتھ شمالی سرحد سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہاں صورتحال مستحکم لیکن حساس ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کے لیے سفارتی اور عسکری سطح پر باقاعدہ مذاکرات ہورہے ہیں۔ علاقے میں بھارتی فوج کی آپریشنل تیاری بہت مضبوط ہے اور وہاں بڑی تعداد میں فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستانی فوج کی پہلی ترجیح سال 2020 کے جمود کو بحال کرنا ہے۔ اس کے بعد دیگر مسائل کے حل کے لیے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک فوج کو ضرورت کے مطابق شمالی سرحد پر پوری طاقت کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں جنرل پانڈے نے کہا کہ ہندوستان میانمار سرحد پر صورتحال بھی تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ میانمار کی فوج اور مختلف نسلی گروہوں کی سرگرمیوں سے ہر کوئی واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار کی فوج کے کچھ فوجیوں اور کچھ عام شہریوں نے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور سے کچھ باغی گروپوں کے کیڈرز کی ملک میں دراندازی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج ان تمام سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں محبوبہ مفتی کی کار حادثے کا شکار، محبوبہ محفوظ

Next Post

بارہمولہ میں بجلی کا عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں بجلی کا عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

بارہمولہ میں بجلی کا عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

افغانستان میں 6.1شدت کا زلزلہ، شمالی ہندوستان میں بھی جھٹکے

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

سرینگر سڑک حادثہ میں سکوٹی سوار ازجان

محبوبہ مفتی نے مفتی سعید کے مزار پردی حاضری

پارلیمنٹ الیکشن کے پیش نظر ای ڈی اپوزیشن لیڈران کو تنگ کررہی ہے: محبوبہ مفتی

پارلیمنٹ غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی، چین کا مسئلہ چھایا رہا

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے 9 فروری تک، عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائیگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »