امت نیوز ڈیسک //
12،جنوری :ضلع پونچھ کے علاقے کھنیتر میں عسکریت پسندوں نے فوج کی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام پونچھ ضلع کے کھنیتر علاقے میں عسکریت پسندوں نے فوج کی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔
اطلاعات کے مطابق فورسز کو موقع پر پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ حملے پونچھ کے علاقے بفلیاز میں عسکریت پسندوں کی طرف سے بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر حملے کے چند ہفتوں بعد ہوئے ہیں، جس میں چھ بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔









