امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے فارورڈ علاقے میں ایک آپریشنل ٹاسک کو انجام دیتے ہوئے ایک فوجی جوان مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی دیر رات پیش آیا۔ فوجی کی شناخت گنر گرپریت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جس کا تعلق پنجاب کے گرداس پور سے ہے۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوج نے کہا کہ چنار کور نے بارہمولہ سیکٹر میں فارورڈ ایریا میں آپریشنل ٹاسک انجام دیتے ہوئے گرپریت سنگھ کی بدقسمتی سے موت پر افسوس کا اظہار کیا۔









