امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 13 جنوری (یو این آئی) جنوبی ضلع شوپیاں میں پولیس نے منشیات فروش کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے 748گرام برون شوگر جیسی ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کی ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں پولیس نے نارواو راولپورہ کراسنگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک تھار گاڑی زیر نمبر HP52D 555کو روک کر گاڑی کی تلاشی لی جس دوران پولیس نے گاڑی میں ایک پالتھین بیگ پایا اوردوران تلاشی بیگ سے 748گرام برون شوگر جیسی اشیاء برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے فوری طورپر منشیات فروش جس کی شناخت شوکت احمد نائیکو ولد عبدالجبار نائیکو ساکن سید پورہ بالا شوپیاں کے بطور ہوئی ہے کو دھر دبوچ کر اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 11/2024کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے لاکھوں روپیہ مالیت کے برون شوگر کو برآمد کرکے منشیات فروش سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔