امت نیوز ڈیسک //
پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کچھ ایسا کیا ہے جس پر ہندوستان نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ دراصل جین میریٹ نے پاک زیر انتظام کشمیر کا دورہ کیا ہے جس کو حکومت ہند نے قابل اعتراض اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ ہندوستانی وزارت داخلہ کی طرف سے اس سلسلے میں آفیشیل بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جو بیان جاری کیا گیا ہے اس میں واضح لفظوں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی اس طرح خلاف ورزی کیا جانا ناقابل قبول ہے۔
اس معاملے میں خارجہ سکریٹری نے ہندوستان میں برٹش ہائی کمشنر کے سامنے سخت احتجاج بھی درج کرایا ہے۔ خارجہ سکریٹری کے مطابق مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کے اٹوٹ حصہ ہیں اور رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر 10 جنوری کو ایک پوسٹ کیا گیا جس میں میرپور کے دورہ کی کئی تصویریں شیئر کی گئی تھیں۔ ان تصویروں کے ساتھ انھوں نے لکھا تھا ’’میرپور سے سلام، برطانیہ اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان تعلقات کا دِل! 70 فیصد برٹش پاکستانی بنیادی طور سے میر پور سے تعلق رکھتے ہیں، جس سے ہم سبھی کا ساتھ مل کر کام کرنا مہاجر مفادات کے لیے اہم ہے۔ مہمان نوازی کے لیے شکریہ!‘‘










