امت نیوز ڈیسک //
ملند دیورا نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی چھوڑ دی ہے۔ پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ملند کانگریس چھوڑ کر ایکناتھ کی زیر قیادت والی شیوسینا میں شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم ایک روز قبل ہی انہوں نے ایسی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا۔
ملند دیورا نے سوشل میڈیا ‘X’ پر بتایا کہ میرے سیاسی سفر کا ایک اہم باب ختم ہو گیا ہے۔ میں نے کانگریس پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے لکھا، "میرے خاندان کا پارٹی کے ساتھ 55 سالہ رشتہ ختم ہو گیا ہے۔ میں تمام رہنماؤں، ساتھیوں اور کارکنوں کا گزشتہ برسوں میں غیر متزلزل حمایت کے لیے شکر گزار ہوں”۔
واضح رہے ملند کے والد مرلی دیورا کانگریس کی قیادت والی حکومت میں وزیر رہے ہیں اور مہاراشٹرا میں کانگریس کے ایک معروف چہرا رہے ہیں ۔ نوجوان کانگریسیوں کے لئے یہ ایک بڑا دھچکا ہے۔