امت نیوز ڈیسک //
بڈگام پولیس نے نقب زنی میں ملوث سارق کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے قبضے سے چرائی گئی گاڑی اور لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان برآمد کر کے ضبط کر لیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 12 جنوری 2024 کو پولیس اسٹیشن ما گام میں دکانداروں نے تحریری طور پر شکایت درج کی کہ در میانی شب نامعلوم افراد نے دکانوں میں نقب لگا کر وہاں سے لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء کے ساتھ ساتھ ایک ٹاٹا سو مو بھی چرا کر راہ فرار اختیار کی۔ شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 3/2024 کے تحت کیس درج کر کےتحقیقات شروع کی۔
موصوف ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران چند مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی جس دوران ملزم حمایت حسین میر ولد محمد حسین میر ساکن یکی پوره ما گام کو بھی دھر دبوچا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی فوٹیج کو کھنگالنے کے بعد پتہ چلا کہ چرائی گئی ٹاٹا سو مو گاڑی کو پیٹن سوپور کی طرف لے جایا گیا ہے چنانچہ فوری طور پر پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ہائیگام سوپور کے نزدیک سو مو اور لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ برآمد کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور مزید گر فتاریوں کوخارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
بڑ گام پولیس نے دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی مجسٹریٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں۔










