• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

بی جے پی اب رام مندر کے نام پر ووٹ مانگے گی: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
17/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:’’مرکزی حکومت کو اسمبلی انتخابات منعقد کر کے ایک ماڈل پیش کرنا چاہئے۔‘‘ جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں پارٹی کارکنوں کی کانفرنس سے خطاب کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔ کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بلاشبہ ’’ایک قوم، ایک انتخاب‘‘ کا نعرہ دیا ہے، لیکن وہ اس میں سنجیدہ نہیں ہے۔ اگر وہ واقعی سنجیدہ ہے تو ایک تجربے کے طور پر جموں و کشمیر میں ہی لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات کروا کر اپنا ماڈل سب کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے شیر کشمیر بھون، جموں میں پارٹی کارکنان سے خطاب کے بات صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا’’کشمیری ہندوؤں کی واپسی کے عمل کو مودی حکومت میں دھچکا لگا ہے۔‘‘ عمر عبداللہ نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت کے دور میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران کشمیری ہندوؤں کی کشمیر واپسی کے عمل کو زک پہنچا ہے۔‘‘

عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں سیکورٹی کا منظر نامہ بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہو گیا ہے۔ کشمیر میں گزشتہ کچھ عرصے سے جس طرح قتل و غارت گری ہوئی ہے، راجوری اور پونچھ جیسے علاقوں میں عسکریت پسندی پھر سر اٹھا رہی ہے اور ان علاقوں کو ہم نے عسکریت پسندی سے پاک کیا تھا۔ اس سے پورا ماحول متاثر ہوتا ہے اور لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے۔مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کاہ: ’’کشمیری ہندوؤں کی واپسی پر صرف سیاست کی گئی ہے، موجودہ مرکزی حکومت نے کشمیری ہندوؤں کی واپسی پر سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ جہاں تک نیشنل کانفرنس کا تعلق ہے تو ہم شروع ہی سے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جن لوگوں کو ان کے گھروں سے نکالا گیا ہے وہ باوقار طریقے سے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں کیونکہ کشمیری پنڈتوں کے بغیر کشمیر ادھورا ہے۔

’انڈیا گرینڈ الائنس میں ابھی تک وزیر اعظم کا چہرہ طے نہیں ہوا ہے۔‘‘ انڈیا الائنس میں سیٹوں کے تال میل اور شیئرینگ پر عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’اس معاملے میں ابھی تک ہماری کانگریس یا کسی دوسری پارٹی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ جموں کشمیر اور لداخ کی چھ پارلیمانی سیٹوں میں سے صرف تین بی جے پی کے پاس ہیں جبکہ ہمارے پاس تین ہیں۔ اس لیے جب بھی کوئی بحث ہو گی تو پہلے صرف وہی سیٹیں جیتنے کی حکمت عملی پر بات کی جائے گی جو انڈیا الائنس کے پاس نہیں ہے۔‘‘

انڈیا الائنس کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ہمیں راہ؛ گاندھی کے دورے میں شرکت کا دعوت نامہ ملا ہے، ہم اس میں شرکت کریں گے۔‘‘ رام مندر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں دعوت نامہ نہیں ملا۔ کانگریس جائے گی یا نہیں؟ اس کا جواب کانگریس کو دینا ہوگا۔‘‘ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی پر رام مندر کے نام پر سیاست کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ ’’ہندوؤں میں یہ لوگ شری رام مندر کے نام پر ووٹ مانگیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکورٹی کے کڑے انتظامات

Next Post

چوکی بل کپواڑہ میں آئی ای ڈی برآمد : فوج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
چوکی بل کپواڑہ میں آئی ای ڈی برآمد : فوج

چوکی بل کپواڑہ میں آئی ای ڈی برآمد : فوج

فاروق عبداللہ بھی ان دنوں گانے لگے ہیں بھجن

فاروق عبداللہ بھی ان دنوں گانے لگے ہیں بھجن

وادی میں بجلی کی ہا ہا کار، عوام پریشان، صنعت کار نقصان سے دوچاد

جموں کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں 19جون تک توسیع

مرکز نےکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تحقیقات کا حکم دیا

مرکز نےکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تحقیقات کا حکم دیا

کشمیر میں شبانہ سردیوں کا زور برابر جاری

وادی میں سردی کا زور برقرار ،پہلگام سرد ترین جگہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »