امت نیوز ڈیسک //
کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے چلتے ایک بار پھر محکمہ اسکولی تعلیم جموں نے تمام اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں توسیع کرد ی ہے ۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں کی جانب سے جاری کرد ہ ایک حکمنامہ کے مطابق جموں صوبے کے سمر زون میں آنے والے تمام سرکاری/پرائیویٹ تسلیم شدہ اسکولوں کے سلسلے میں 27 جنوری 2024 تک سرمائی تعطیلات کو بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر لیا گیا ہے ۔
حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ شیڈول کی تعمیل میں ہیڈ آف سکولز/ٹیچنگ سٹاف کی طرف سے کوئی بھی ڈیفالٹ رولز کے تحت کارروائی کو راغب کرے ۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکول اس پر سختی سے عمل کریں گے اور خلاف ورزی کے مرتکبین کے خلاف سخت کارورائی ہو گی۔