• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جھیل وولر میں 4 لاکھ کے قریب مہمان پرندوں کی آمد

جھیل وولر میں 4 لاکھ کے قریب مہمان پرندوں کی آمد

by امت ڈیسک
24/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے باعث گرچہ یہاں غیر مقامی سیاح مایوس نظر آرہے ہیں تاہم یہاں کی مشہور آبگاہوں کے خاموش اور پر سکون پانی پر ہزاروں کی تعداد میں مہمان پرندے موجود بود و باش کر رہے ہیں۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پور اضلاع پر پھیلے مشہور جھیل وولر میں رواں موسم سرما کے دوران فی الوقت 4 سے 5 لاکھ مہاجر پرندے آ چکے ہیں اور ان مہمان پرندوں میں 7 نئی نسلیں بھی شامل ہیں۔

وولر کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ڈبلیو یو سی ایم اے) کے کوارڈینیٹر عرفان رسول نے کہا کہ ‘اس وقت جھیل نقل مکانی کرنے والے جانوروں سے بھری ہوئی ہے اور آئے روز مختلف ممالک اور پڑوسی آبگاہوں سے مہاجر پرندوں کے جھنڈ یہاں آ رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘جھیل وولر ہزاروں کی تعداد میں مہمان پرندوں کے لئے تین وجوہات کی بنا پر باعث کشش ہے، اس جھیل کا پانی صاف و شفاف بھی ہے اور یہ پانی سے بھرا ہوا بھی ہے۔ وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال کی وجہ سے پڑوسی آبگاہوں جیسے ہائیگام، ہوکرسر، اور شالہ بگ میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے سے مہمان پرندے یہاں آئے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا: ‘جھیل کے گرد و پیش سخت چوکسی کے باعث پرندوں کے غیر قانونی شکار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور اب پرندے اس وسیع آبگاہ کو محفوظ آمجگاہ سمجھتے ہیں’۔حکام نے کہا کہ اس جھیل کے صاف و شفاف پانی نے گذشتہ 12 مہینوں کے دوران مہمان پرندوں کی کچھ نایاب نسلوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ مہمان پرندوں میں سے بعض ایسے پرندوں کی نسلیں بھی آج یہاں موجود ہیں جو دہائیوں بعد یہاں آئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت جھیل وولر میں موجود بیشتر پرندے روس، یورپ اور وسطی ایشیا سے آئے ہوئے ہیں۔

جھیل وولر ایک اتھلی جھیل ہے جس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 5.8 میٹر ہے جبکہ یہ جھیل 130 مربع کلو میٹر پر محیط ہے۔حکام کے مطابق یہ جھیل وادی میں مچھلی پیداوار کا نصف سے زیادہ یعنی 60 فیصد حصہ فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ یہ جھیل متصل واقع کم سے کم 30 دیہاتوں کے لئے لائف لائن کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی کے آبگاہ یورپ، جاپان، چین اور وسطی ایشیا سے آنے والے پرندوں کو پناہ دیتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 – 23 میں 8 سے 12 لاکھ کے درمیان مہمان پرندے یہاں آئے، جبکہ سال 2021 – 22 میں یہ تعداد 11 سے 12 لاکھ کے درمیان رہی۔

ماہ اکتوبر سے اپریل کے درمیان دنیا کے مختلف حصوں سے مہمان پرندوں کا کشمیر آکر یہاں کی آبگاہوں میں ڈھیرہ زن ہونے کا سلسلہ سالہا سال سے تواتر کے ساتھ جاری ہے۔جھیل وولر ملک کے 42 آبگاہوں میں سے ایک ہے جس کو رامسر سائٹ (جس کے معنی بین الاقوامی معیار کے جھیل ہیں) کے بطور نامزد کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں 4 سو آبگاہیں موجود ہیں جن میں سے 25 بڑی اور نوٹیفائیڈ ابگاہوں میں پرندے موجود ہیں۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں دو منشیات فروش گرفتار

Next Post

سڑک حادثہ میں زخمی بانڈی پورہ کا نوجوان دم توڑ گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
سڑک حادثہ میں زخمی بانڈی پورہ کا نوجوان دم توڑ گیا

سڑک حادثہ میں زخمی بانڈی پورہ کا نوجوان دم توڑ گیا

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکورٹی گرڈ چوکس اور متحرک ہے: آئی جی پی کشمیر

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکورٹی گرڈ چوکس اور متحرک ہے: آئی جی پی کشمیر

یومیہ جمہوریہ کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

یومیہ جمہوریہ کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل

جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل

سرینگر میں مقیم فوج کے 15ویں کور کمانڈر نے گریز سیکٹر کا دورہ کیا

سرینگر میں مقیم فوج کے 15ویں کور کمانڈر نے گریز سیکٹر کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »