امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: اننت ناگ کے ڈکسم علاقے میں بدھ کے روز ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کے باعث ایک سیاح ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایک ٹیمپو ٹریولر جس کا رجسٹریشن نمبر HR55AM-5306 تھا اڈیشہ سے سیاحوں کو لے کر جا رہا تھا ڈکسم کے مقام پر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں چار سیاح زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے ایک کی شناخت 32 سالہ درگیس نائک کے طور پر کی گئی جو اڈیشہ کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم، تین دیگر کو مزید علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا، انہوں نے بتایا۔ زخمیوں کی شناخت وکرم کمار نائک (32) ولد گوتم کمار نائک اڈیشہ، سرجیت کمار (35) ولد نرینجندر کمار اڈیشہ اور بسنت کمار (30) ولد رویندر کمار اڈیشہ (کے این او) کی گئی ہے۔