امت نیوز ڈیسک //
سوپور// شمالی کشمیر کے سوپور کی ایک مقامی عدالت نے ایس کے یواے ایس ٹی واڈورہ میں جنسی ہراسانی کے معاملے میں ایک پروفیسر کو قصور وار پایا ہے۔ عدالت نے ملزم کو ایک سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق، سوپور میں پراسیکیوشن سی آئی ایم کورٹ نے اس کیس میں کامیابی کے ساتھ سزا سنائی۔ سکاسٹ واڈورہ میں ایچ او ڈی ایکسٹنشن کے عہدے پر فائر ملزم کو ایک سال قید اور 15000 روپےجرمانے کی سزاسنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس مقدمے کی سماعت نو ماہ کے ریکار ڈ وقت میں مکمل ہوئی۔ یہ تیزرفتار ساعت ایسے حساس معاملات کو حل کرنے میں قانونی نظام کےعزم اور لگن کو ظاہر کرتی ہے۔
متعلقین نے کامیابی کے ساتھ مقدمہ چلانے میں پرو بیشنری پراسیکیوٹنگ
آفیسر ، صدف امین (اے پی پی ڈی ایم ایم کورٹ سوپور ) سے قانونی مددحاصل کی۔