• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نتیش کمار کے مستعفی ہونے کا امکان،بی جے پی کے ساتھ مل کر نئی حکومت بنانے کی تیاری

نتیش کمار کے مستعفی ہونے کا امکان،بی جے پی کے ساتھ مل کر نئی حکومت بنانے کی تیاری

by امت ڈیسک
27/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پٹنہ/ نئی دہلی: چیف منسٹر بہار نتیش کمار ایسا لگتا ہے کہ 3 سال سے بھی کم عرصہ میں دوسری سیاسی پلٹی مارنے والے ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنتادل یو سربراہ امکان ہے کہ اتوار کی صبح اپنا استعفیٰ پیش کردیں گے۔ ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی سے کہا کہ نتیش کمار اتوار کی صبح تک یقینا مستعفی ہوجائیں گے۔

مستعفی ہونے سے قبل نتیش کمار لیجسلیچر پارٹی کی رسمی میٹنگ طلب کریں گے۔ سکریٹریٹ جیسے سرکاری دفاتر سے کہا گیا ہے کہ وہ اتوار کو کھلے رہیں۔

ہفتہ کے دن ریاستی بی جے پی قائدین نے بھی پٹنہ میں اپنی میٹنگ کی۔ بی جے پی ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں اعلیٰ قیادت سے ہدایت ملی ہے کہ نتیش کمار کے مستعفی ہونے تک کوئی رسمی اعلان نہ کیا جائے۔ نتیش کمار نے پوری طرح خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

آر جے ڈی‘ کانگریس اور بایاں بازو نے ان سے اپنا موقف واضح کرنے کو کہا ہے۔ پٹنہ میں پارٹی صدر کے سرکاری بنگلہ میں جنتادل یو کے سرکردہ قائدین جمع ہونے لگے ہیں۔ قوی اشارے ہیں کہ نتیش کمار چیف منسٹری چھوڑدیں گے اور بی جے پی کی تائید سے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔

آر جے ڈی قائدین اپنی پارٹی کی نائب صدر اور سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی کے بنگلہ میں اکٹھا ہوئے۔ اس بنگلہ میں وہ اپنے بیٹے تیجسوی یادو اور شوہر لالو پرساد یادو کے ساتھ رہتی ہیں جو پارٹی صدر ہیں۔10 سرکولر روڈ والے بنگلہ کی گیٹ کے باہر تمام قائدین کو اپنے موبائل فون جمع کرادینے کو کہا گیا۔

یہ بنگلہ چیف منسٹر نتیش کمار کے سرکاری بنگلہ سے تھوڑی دور واقع ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ نتیش کمار کے مہاگٹھ بندھن چھوڑکر جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال میں کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے اس پر تبادلہ خیال ہوا۔ آر جے ڈی کے بعض قائدین چاہتے ہیں کہ نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کردیا جائے۔

وہ امید کرتے ہیں کہ مہاگٹھ بندھن کے 8 ارکان ِ اسمبلی کی تائید حاصل ہوجائے گی۔ دیگر قائدین بشمول تیجسوی یادو اس کے حق میں دکھائی نہیں دیتے کیونکہ جنتادل یو اور بی جے پی مل جائیں تو ان کے ارکان کی تعداد 243 رکنی اسمبلی میں 122 پارکرجائے گی۔

اسی دوران سینئر بی جے پی قائد رادھا موہن سنگھ نے آج گورنر راجندر ارلیکر سے ملاقات کی۔ سابق مرکزی وزیر رادھاموہن سنگھ نے تاہم واضح کیا کہ وہ ان کے حلقہ لوک سبھا مشرقی چمپارن میں ایک تقریب میں گورنر کو مدعو کرنے کے لئے گئے تھے۔

انہوں نے بہار کی سیاسی صورتِ حال پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ ہر سال میرے حلقہ میں کرشی میلہ(زرعی میلہ) لگتا ہے‘ میں گورنر کو مدعو کرنے آیا تھا۔

میں یہاں رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے آیا تھا۔ آئی اے این ایس کے بموجب چیف منسٹر نتیش کمار کی صدارت میں پٹنہ میں جنتادل یو کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے دن 9 ویں مرتبہ چیف منسٹر بہار کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

غلام نبی ڈار: پدم شری ایوارڈ یافتہ کشمیری کاریگر

Next Post

ایوانوں کے وقار کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کے بارے میں سوچا جانا چاہیے:مودی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
ترقی یافتہ ہندوستان کےلیے نوجوانوں کا فٹ ہونا ضروری : وزیراعظم

ایوانوں کے وقار کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کے بارے میں سوچا جانا چاہیے:مودی

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

راجوری سڑک حادثے میں چھ مسافر زخمی

نتیش کمار کے مستعفی ہونے کا امکان،بی جے پی کے ساتھ مل کر نئی حکومت بنانے کی تیاری

نتیش کمار کا استعفی، این ڈی اے کی حمایت کے ساتھ پھر سے حلف برداری

پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

عام انتخابات کے پیش نظر جموں کشمیر میں پولیس افسران کے تبادلے

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »