• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری

by امت ڈیسک
28/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے وادی کشمیر میں اگلے کم و بیش ایک ہفتے کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کسانوں سے باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کرنے کی صلاح دی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق دو درمیانی درجے کی مغربی ہواﺅں کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں 28 جنوری کی دوپہر سے 3 فروری تک موسم خراب رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں یکم فروری سے 3 فروری تک بھی کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا ہوسکتی ہے۔انہوں نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر 28 سے 31 جنوری کے دوران پہاڑی علاقوں میں خاص طور پر سنتھن پاس، مغل روڈ، سادھنا ٹاپ، راز دان ٹاپ اور زوجیلا ٹاپ پر ٹریفک متاثر ہوسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات اور پہاڑی علاقوں میں اتوار کی صبح سے ہی وقفے وقفے سے برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے۔نامہ نگار نے بتایا کہ معروف سیاحتی مقامات گلمرگ ، سونہ مرگ اور دودھ پتھری میں درمیانی شب سے برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا جو اتوار کی صبح تک جاری رہا۔تازہ برف باراں کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی سیر وتفریح پرآئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ دو درمیانی درجے کی مغربی ہواﺅں کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں 28 جنوری کی دوپہر سے 3 فروری تک موسم خراب رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا: ‘وادی میں 28 اور 29 جنوری کو کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران کپوارہ، بارہمولہ، گاندربل، شوپیاں اور کولگام اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی کے کئی مقامات 30 اور 31 جنوری کو بھی ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے اور مذکورہ بالا اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں یکم فروری سے 3 فروری تک بھی کئی مقامات پر بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران صوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ایک ہفتے کے دوران وادی میں دن کے درجے حرارت میں گراوٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے۔

محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ برف باری کے باعث وادی کے پہاڑی علاقوں خاص کر سنتھن پاس، مغل روڈ، سادھنا پاس، رازن پاس اور زوجیئلا پاس پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے۔انہوں نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران باغوں یا کھیتوں کی دوا پاشی یا آب پاشی کرنے سے احتراز کریں اور کھیتوں یا باغوں میں جمع پانی کی نکاسی کا بند و بست کریں۔

ادھر گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ منفی 3.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 2.3ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ ہواتھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلان 21 دسمبر سے مسند اقتدار پر جلوہ افروز ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عام انتخابات کے پیش نظر جموں کشمیر میں پولیس افسران کے تبادلے

Next Post

بڈگام میں رقم سمیت دو جواری گرفتار : پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
Next Post
بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بڈگام میں رقم سمیت دو جواری گرفتار : پولیس

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

اے ایم یو میں زیرتعلیم کشمیری طالب علم کی مشتبہ موت

ہندوستان 2047 میں ایک ترقی یافتہ ملک بن کر رہے گا: وزیراعظم

بااختیارعدالتی نظام وکست بھارت کا حصہ ہے:وزیر اعظم مودی

نتیش کمار نے نویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ کے بطور لیا حلف

نتیش کمار نے نویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ کے بطور لیا حلف

لائن آف کنٹرول کے متصل جنگلوں میں آتشزدگی کی وارداتیں، ایل او سی پر ہائی الرٹ جاری

لائن آف کنٹرول کے متصل جنگلوں میں آتشزدگی کی وارداتیں، ایل او سی پر ہائی الرٹ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »