امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر جموں کشمیر انتظامیہ نے اعلی پولیس افسران کا تبادلہ کیا ہے جن میں ڈپٹی انسپکٹرز جنرل، ایس ایس پیز شامل ہیں۔ جموں کشمیر انتظامیہ کے محکمہ داخلہ کے مطابق سنٹرل کشمیر رینج کے ڈی آئی جی سجیت کمار کو ڈی آئی ڈی شی آئی ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی سی آئی ڈی کشمیر الطاف خان کو شمالی کشمیر رینج کا ڈی آئی جی تعینات کیا گیا ہے۔ ان کو سنٹرل کشمیر رینج یعنی سرینگر-بڈگام-گاندربل رینج کا ڈی آئی جی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی رعیس محمد بٹ کو ادھمپور ریاستی رینج کا ڈی آئی جی تعینات کیا گیا ہے۔ ادھمپور ریاستی رینج کے ڈی آئی جی محمد سلیمان چودھری کا تبادلہ کرکے پولیس ہیڈکواٹر میں تعینات کیا گیا ہے۔ راجوری-پونچھ ڈی آئی جی حصیب مغل کا تبادلہ کرکے ڈی آئی جی ٹریکف جموں تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ڈوڈہ-کشتواڑ-رامبن رینج سنیل گپتا کا تبادلہ کرکے ڈی آئی جی جموں-سانبہ-کٹھوعہ رینج تعینات کیا گیا ہے۔ مذکورہ ڈی آئی جی کو راجوری-پونچھ رینج کے ڈی آئی جی کا اضافہ چارج دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی جموں-سانبہ-کٹھوعہ رینج شکتی پاٹھک کو انٹی کورپشن بیرویو کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
شریدھر پاٹل کو ڈی آئی جی ٹریکف جموں کے عہدے سے تبادلہ کرکے ڈی آئی جی ڈوڈہ-کشتواڑ-رامبن رینج تعینات کیا گیا ہے۔ نیشا نتھیال ڈی آئی جی آرمدر کا تبادلہ کرکے ڈی آئی جی پولیس ہیڈکواٹرز تعینات کیا گیا ہے۔
اس طرح ایس ایس پی کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی کپواڑہ یوگل کمار منہاس کا تبادلہ کرکے ایس ایس پی پونچھ تعینات کیا گیا ہے۔ یوگل منہاس کی جگہ سوبھت سکسینہ کو ایس ایس پی کپواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔ عبدالقیوم ایس ایس پی ڈودہ کو ایس ایس پی کشتواڑ تعینات کیا گیا ہے۔ اس ضلع کے ایس ایس پی خلیل پوسوال کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ پی ڈی نتیا کو ضلع ڈوڈہ کا ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔ انوج کمار کو ایس ایس پی رامبن تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع رامبن کے ایس ایس پی موہتا شرما کو ضلع ریاسی کا ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکار کو اس ضلع سے تبادلہ کیا گیا اور ایس ایس پی سی آئی ڈی (ٹیکنیکل) تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ سندیم گپتا کو ضلع گاندربل میں ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔
شبیر نواب کو سوپور پولیس ڈویزن کے ایس پی عہدے سے ہٹا کر وہاں دیویا ڈی کو تعینات کیا گا ہے۔ جاوید اقبال ایس ایس پی پلوامہ تعینات کیا گیا ہے۔ وہ محمد یوسف چودھری کی جگہ تعینات کئے گئے ہیں۔ ونے کمار ایس ایس پی پونچھ کو ایس ایس پی سانبہ تعینات کیا گیا ہے۔ اس ضلع سے بینام توش کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ اس سے قبل جموں کشمیر انتظامیہ نے سول افسران کا بڑے پیمانے پر تبادلہ کیا تھا۔ وہی ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے بھی بڑی تعداد میں تبادلے اور تعیناتی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول افسران میں تحصیلدار اور بلاک ڈیلومنٹ افسران اور دیگر افسران کے تبادلے اور تعیناتی کی جائے گی۔