امت نیوز ڈیسک //
بڈگام / / پولیس نے اتوار کے روز ضلع بڈگام کی پولیس چو کی ہمہامہ کے دائرہ اختیار میں دو جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے داو پر لگی رقم اور تاش ضبط کر لیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، ” کھلی نمبل لینڈ میں سلسبیل سکول ہمہامہ کے قریب جوئے کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع پر، ڈی او ہمہامہ کی ا سر براہی میں پولیس چو کی ہمہامہ سے پولیس پارٹی نے جائے وقع پر چھاپہ مارا اور موقع پر ہی دو جواریوں کو گر فتار کر لیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جواریوں کی شناخت فردوس علی پنڈت ولد غلام حسن پنڈت سکنہ استاد محلہ بڈگام اور فاروق احمد ڈار ولد محمد عظیم ڈار سکنہ بنپورہ ہمہامہ کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے قبضے سے 5000 روپے کی داونے پرلگی رقم اور پلے نگ کارڈز ضبط کر لیے گئے۔
پولیس نے کہا، ” اس سلسلے میں پولیس تھا نہ بڈگام میں قانون کی متعلقہ
دفعات کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 32/2024 درج کیا گیاہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے "۔