امت نیوز ڈیسک //
سرحدوں پر سڑکوں کی تعمیر کرنے والی ایجنسی ” بارڈر روڑس آرگنائیزیشن “نے ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے اکھنور،راجوری اور پونچھ کو جوڑنے والی 700 میٹر نوشہرہ ٹنل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ۔ بی آر او کے ڈائریکٹر جنرل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دور دراز کے علاقوں کو جموں پونچھ خطے کو بڑے مراکز سے جوڑنے کیلئے جموں پونچھ لنک بھی اگلے چند سالوں میں مکمل ہونے کے راستے پر ہے۔
سی این آئی کے مطابق اکھنور کو راجوری اور پونچھ سے جوڑنے والی 700 میٹر نوشہرہ ٹنل کی کامیاب بورنگ کے ساتھ بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) نے 700 میٹر نوشہرہ ٹنل ہائی وے پروجیکٹ کو مکمل کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا۔ اس دوران نوشہرہ ٹنل میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، کارکنان جشن سے گونج اٹھے۔یہ سرنگ 700 میٹر تک پھیلی ہوئی ہے اور یہ پروجیکٹ عوام کیلئے کھلنے کے بعد اکھنور اور پونچھ کے درمیان ایک اہم لنک کے طور پر کام کرے گی۔
بارڈر روڈس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹنٹ جنرل راگھو سری نواسن جنہوں نے بریک تھرو تقریب کی قیادت کی نے اس پروجیکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی رابطے کو بڑھانے اور قومی شاہراہ پر ہموار نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔
لیفٹنٹ جنرل راگھو سری نواسن نے کہا” گزشتہ سال20 نومبرکو،اسی طرح کی پیش رفت کنڈی ٹنل میں حاصل کی گئی تھی، جو کہ راجوری اور پونچھ کے علاقوں میں بہتر رابطہ فراہم کرنے کیلئے بی آر او کی جاری کوششوں کی کامیابی میں ہوئی تھی“۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ پروجیکٹ کی پیشرفت بڑی رفتار سے جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے 2026 تک مکمل ہو جائے گا۔