• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
برفباری کے باعث مغل روڈ، سرینگر لہہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

برفباری کے باعث مغل روڈ، سرینگر لہہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

by امت ڈیسک
29/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر برف جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے۔

ادھر سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک بند ہے تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے ہی رک رک کر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ محکمے کے مطابق وادی میں 3 فروری تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔

جموں وکشمیر ٹریفک حکام نے پیر کو ‘ایکس ‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘برف جمع ہونے کے باعث مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند ہے تاہم سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے’۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ برف باری کے باعث وادی کے پہاڑی علاقوں خاص کر سنتھن پاس، مغل روڈ، سادھنا پاس، رازن پاس اور زوجیئلا پاس پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران باغوں یا کھیتوں کی دوا پاشی یا آب پاشی کرنے سے احتراز کریں اور کھیتوں یا باغوں میں جمع پانی کی نکاسی کا بند و بست کریں۔

انہوں نے مسافروں سے سڑک کی صورتحال کے مطابق سفر کرنے کی صلاح دی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقے منتظر

Next Post

بارہمولہ میں دو افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
Next Post
کولگام میں پانچ منشیات فروش این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جیل منتقل:پولیس

بارہمولہ میں دو افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنا سالانہ کلینڈر جاری کیا

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنا سالانہ کلینڈر جاری کیا

بڈگام میں جنگجو معاون کا رہائشی مکان قرق

پاکستان میں نواز شریف کے سر پے ایک لاکھ روپے کی ٹوپی بنی بحث کا موضوع

پاکستان میں نواز شریف کے سر پے ایک لاکھ روپے کی ٹوپی بنی بحث کا موضوع

راجوری حملہ :مجرموں کو گھناونے عمل کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی:منوج سنہا

نجی تعلیمی ادارے تعلیم اب کےلیے قابل رسائی بنائے: ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »