امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ / / بار ہمولہ میں پولیس نے شر پسندوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا، پولیس نے 2 افراد فیاض احمد کمار عرف نرسمہ ولد غلام قادر ساکنہ خانپورہ بارہمولہ اور محفوظ احمد بٹ عرف محفوظ مولوی ولد عبد المجید بٹ ساکن جانبازپورہ بار ہمولہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے
تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ کاروائی مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد دونوں افراد کوحراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ان افراد کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ لاء اینڈ آرڈر
میں خلل ڈالنے اور توڑ پھوڑ کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔
بہت سی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی ملک
دشمن اور سماجی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا۔