امت نیوز ڈیسک //
نیشنل کانفرنس کے رہنما آغا سید روح اللہ مہدی نے جمعہ کو تہران میں منعقدہ ایک تقریب میں ایک ایرانی خاتون سے شادی کر لی ہے۔ روح اللہ کی یہ دوسری شادی ہے۔ انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو، جو اس کی کزن تھی، کو چند سال پہلے طلاق دے دی تھی۔
آغا سید روح اللہ مہدی جموں و کشمیر کے ایک سیاسی رہنما ہیں اور اپنے والد آغا سید مہدی کے بعد ایک مشہور شیعہ عالم ہیں۔
آغا سید روح اللہ مہدی سابق ایم ایل اے بڈگام کے ساتھ ساتھ سابق کابینہ وزیر بھی ہیں۔ (کے ڈی سی)