امت نیوز ڈیسک //
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو 33 سرکاری سکولوں، کالجوں اور سڑکوں کا نام ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں اور نامورشخصیات کے نام سے منسوب کیا۔
جموں و کشمیر حکومت نے اپنے حکم میں انتظامی سیکر ٹریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تبدیلیوں کو موثر بنانے کے لیے اپنے ریکارڈ میں ترمیم سمیت فوری ضروری اقدامات کریں۔
حکم نامہ کے مطابق، صوبائی کمشنر ، کشمیر اور جموں کے علاقے ذاتی طور پراپنے اپنے صوبوں میں انفراسٹرکچر / اثاثوں کے نام کی نگرانی کریں گے۔ نیز ڈ پٹی کمشنر (ز) اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان انفراسٹرکچر / اثاثوں کے ناموں کے سلسلے میں مناسب تقریبات کا انعقاد کیا جائے”۔