امت نیوز ڈیسک //
سیکورٹی فورسز نے کپواڑہ کے ماگام علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
اس ضمن میں دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ماگام کپواڑہ کے قریب چیرامونجی میں ایک مشترکہ تلاشی مہم میں، فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے خلاف ایک اہم پیش رفت حاصل کی ہے، جس کے نتیجے میں گولہ بارود اور جنگی سامان کی ایک اہم برآمدی ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن ایک قابل اعتماد ذریعے سے موصول ہونے والی انسانی انٹیلی جنس کا نتیجہ تھا۔انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کرد گیا جس دوران وہاں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کر لیا گیا جس میں 9یو پی جی اہل شل ، چار آئی ا ی ڈیز اور 13کمرشل گرینیڈ یٹونیٹرز جو ان کی اصل فیکٹری پیکیجنگ میں رکھے گئے تھے،اے کے 47کے 138 راؤنڈ، سنائپر کا ایک بھرا ہوا میگزین اور دیگر کچھ جنگی سامان بر آمد کر لیا گیا۔