امت نیوز ڈیسک //
31 جنوری :شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ٹنگمرگ علاقے میں ایک گاڑی
حادثہ کا شکار ہونے سے 3 سیاحوں سمیت کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول پر گاڑی کا کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک پر پھیل کر کھائی میں گرگئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے میں چار افراد جن میں تین سیاح ہیں، زخمی ہوئے
ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی سب ضلع ہسپتال ٹنگمرگ منتقل کر دیا گیا ہے ۔










