(کولالمپور) ملائیشیا کی جنوبی ریاست جوہر سے تعلق رکھنے والے سلطان ابراہیم نے ملائیشیا کے بادشاہ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔ سلطان ابراہیم نے بدھ کے روز کوالالمپورکے قومی محل میں ہونے والی تقریب میں بطور بادشاہ حلف اٹھایا۔
حالیہ برسوں میں ملائیشیا کی بادشاہت کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے تحت سیاسی عدم استحکام کو روکنے کے لیے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کیا جائے گا۔
ملائیشیا میں ہر پانچ سال بعد شاہی خاندان کے سربراہ بادشاہ بنتے ہیں۔ جسے ‘ینگ دی پرتوان اگونگ’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
سلطان ابراہیم، السلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کے جانشین ہیں۔ جو بادشاہ کی حیثیت سے اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنے کے بعد اپنی آبائی ریاست پہانگ واپس آرہے ہیں۔ جہاں وہ ریاست پہانگ کی قیادت کریں گے۔
سلطان ابراہیم عالی شان گاڑیوں اور موٹر بائیکس کے لیے جانے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں رئیل سٹیٹ اور کان کنی کے بھی وسیع پیمانے پر کاروباری مفادات رکھتے ہیں۔ سلطان ابراہیم ریاست جوہر کے قریب چینی حمایت یافتہ بحالی زمین کے 100 بلین ڈالر کے ‘فاریسٹ سٹی’ منصوبے میں بھی حصص رکھتے ہیں۔