• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لداخ میں ریاستی درجے، دیگر مطالبات کو لے کر احتجاج

لداخ میں ریاستی درجے، دیگر مطالبات کو لے کر احتجاج

by امت ڈیسک
03/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لیہہ: لداخ کے لیہہ ضلع میں سخت سردی کے بیچ لوگوں نے ہفتے کو احتجاجی مارچ نکالا۔ احتجاجی مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔احتجاجی لداخ کو ریاستی درجے، چھٹے شیڈول اور مقامی لوگوں کو ملازمتوں سمیت دیگر تحفظات فراہم کرنے کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

یاد رہے کہ سال 2019 میں جموں وکشمیر کے خصوصی آئینی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا تھا، جس کے بعد سے لداخ کے لوگ مرکزی حکومت سے ریاستی درجے کے علاوہ دیگر مطالبات کے لیے مانگ کر رہے ہیں۔

ہفتہ کے روز "لیہہ چلو” کی کال خطہ کے مقامی سماجی اور سیاسی تنظیموں نے دی تھی، جس میں ایپکس باڈی لیہہ اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس شامل ہے۔مذکورہ الائنس طویل عرصے سے خطہ کے لیے چھٹے شیڈول،ریاست کا درجہ اور دیگر تحفظات کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہیں یہ مقامی لوگوں کے لیے ملازمتیں اور لداخ کے لیے علیحدہ پبلک سروس کمیشن کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

لداخ کے ایک سیاسی کارکن اسجاد کرگلی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس احتجاجی مارچ میں ہزاروں لوگوں نے لیہہ کی سڑکوں پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بلند کئے۔انہوں نے کہا کہ کرگل، جو دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام ہے،لوگ سخت سردی کے باوجود لیہہ میں لوگ جمع ہوئے اور ریاست کا درجہ، چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات، اور پی ایس سی اور لداخ کے لیے روزگار کے مواقع کے مطالبے کے ساتھ مارچ کر رہے تھے۔

بتادیں کہ مرکزی سرکار کے ساتھ مطالبات کو لیکر مذکرات ناکام ہونے کے بعد لداخ کے سیاسی اور سماجی جماعتوں نے "لیہہ چلو ” کال کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 4 دسمبر کو دہلی میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ آنند رائے کی سربراہی میں لداخ کے اپکس باڈی اور گرگل ڈیموکریٹک الائنس کے درمیاں میٹنگ منعقد ہوئی تھی۔ میٹنگ میں دونوں جماعتوں نے مطالبات رکھے تھے، تاہم مرکزی سرکاری کی جانب سے ان مطالبات کو لیکر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گاگرن شوپیان حملہ :ایس آئی یو شوپیان نے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ با ضابطہ طو رپر دائر کر دی

Next Post

تازہ برف باری: سرینگر ایئرپورٹ پر 10 پروازیں منسوخ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
تازہ برف باری: سرینگر ایئرپورٹ پر 10 پروازیں منسوخ

تازہ برف باری: سرینگر ایئرپورٹ پر 10 پروازیں منسوخ

بمنہ سرینگر سڑک حادثہ میں ایک جاں بحق، چار زخمی

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

بمنہ سڑک حادثے میں ایک جاں بحق، پانچ زخمی

چیوا کلان پلوامہ میں آگ سے رہائشی مکان کو نقصان

کپوارہ: آرمی کمپلیکس میں آتشزدگی، 8 دکانیں لپیٹ میں، چھہ فوجی زخمی

تازہ برف باری: سرینگر ایئرپورٹ پر 10 پروازیں منسوخ

سرینگر ایئرپورٹ پر آج کی تمام پروازیں منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »