امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 5 فروری : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ کے سنگم علاقے کے ڈونی پورہ میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک نابالغ لڑکی کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ڈونی پورہ میں ایک گاڑی (تھار) زیر رجسٹریشن نمبر JK05-8889 اور رجسٹریشن نمبر JK22-9011 والے ٹرک کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں تھار میں سفر کرنے والے پانچ افراد زخمی ہوئے۔
اہلکار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ایک نابالغ چار سالہ بچی کو مردہ قرار دے دیا۔
اہلکار نے متوفی کی شناخت راجوری کدل کے محمد عاقب کی بیٹی عاطفہ کے طور پر کی ہے۔ دیگر کی شناخت عاقب احمد بھٹ (26) ولد محمد شعبان ساکن راجوری کدل سری نگر کے طور پر کی۔ عامر (30) ولد محمد اشرف آف بابا کدل سری نگر؛ عصمت جان (32)، راجوری کدل کے عاقب احمد کی بیوی؛ اور راجوری کدل کے محمد عاقب کی بیٹی عفان (7) کے طور پر ہوئی ہے ۔
دوسری جانب پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ (کشمیر اسکرول)