امت نیوز ڈیسک /
سرینگر : جموں و کشمیر کے معروف براڈکاسٹر، شاعر اور قلمکار فاروق نازکی 83سال کی عمر میں فوت ہو گئے۔ فاروق نازکی نے 1986 سے 1997 تک وزارت اطلاعات و نشریات، دور درشن کیندر سرینگر اور آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ میڈیا سربراہی اور مصنف ہونے کے علاوہ، نازکی نے 1960 سے ’’روزنامہ مزدور‘‘ کے مدیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں، یہ اخبار مزدور طبقے کے مسائل کو اجاگر کرتا تھا۔
فاروق نازکی جموں کشمیر کے دو وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ 1983 اور 1990-2002 میں اور عمر عبداللہ 2010کے میڈیا ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں۔