• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این ایچ آر سی کا خراب موسم کے باعث سری نگر میں اپنا پہلا کیمپ ملتوی

این ایچ آر سی کا خراب موسم کے باعث سری نگر میں اپنا پہلا کیمپ ملتوی

by امت ڈیسک
06/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: موسم کی بہتری کے باوجود این آیچ آر سی نے "موسمی خرابی” کے سبب سرینگر میں کیمپ ملتوی کیا۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے سرینگر میں منعقد کیے جانے والے کیمپ کو موسمی خرابی اور ناگزیر وجوہات کی بنیادوں پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ پہلا کیمپ 7 سے 9 فروری کو سرینگر میں منعقد کیا جانے والے تھا۔ جموں و کشمیر کے محکمۂ قانون نے اس ضمن میں نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 تا 9 فروری کو منعقد ہونے والا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا اسٹنگ کیمپ ناگزیر وجوہات اور موسم کی خرابی کے سبب ملتوی کیا جارہا ہے، جس کے لیے عوام سے معذرت کی جارہی ہے۔

محکمۂ قانون کے ایک افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کمیشن کی ایک ایڈوانس پارٹی نے سرینگر میں بنکٹ ہال، جہاں کیمپ منعقد ہونے والا تھا، کی سکیورٹی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا، لیکن اسی دوران یہاں برفباری ہوئی تھی جس سے کمیشن نے کیمپ کو ملتوی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ قانون کمیشن کے ساتھ رابطے میں ہے اور کیمپ کے اہتمام کے لیے ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاہم خوشی کی بات ہے کہ کیمپ ملتوی ہوا ہے بلکہ منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔

وہیں محکمۂ موسمیات کے مطابق کشمیر میں 6 سے 11 فروری تک موسم خشک رہنے کا قوی امکان ہے، جب کہ سرینگر جموں شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے کھلی ہے اور ہوائی پروازیں بھی معمول کے مطابق اڑانیں بھر رہی ہے۔ غور طلب ہے کہ یہ کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اس نوعیت کا پہلا ایسا کیمپ تھا جس میں عوام سرکاری افسران یا ملازمین کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں کے متعلق اپنی شکایات کی کمیشن کے پاس سنوائی کراسکتے تھے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن تھا جو سنہ جموں وکشمیر پروٹیکشن آف ہیومن رائٹس ایکٹ 1997 کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ تاہم اس کمیشن کو مرکزی سرکار نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ختم کیا تھا کیونکہ مرکزی سرکار نے اس قانون کا ہی خاتمہ کردیا تھا۔

اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن میں انسانی حقوق کارکنان کے مطابق 3100 مقدمے تھے جن میں پولیس و سیکورٹی فورسز کی جانب سے نوے سے ہوئی انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں کے متعلق زیادہ مقدمے تھے۔ تاہم مرکزی وزر مملکت برائے داخلہ نیتی آنند رائے نے سنہ 2022 میں پارلیمان میں کہا تھا کہ جو وقت اسٹیٹ ہئومن رائٹس کمیشن بند کیا گیا اس وقت اس میں 756 مقدمے زیر سماعت تھے۔ مذکورہ وزیر نے کہا تھا کہ سنہ 2019 سے 2022 تک نیشنل ہئومن رائٹس کمیشن میں 1164 مقدمے درج ہوئے تھے جن میں 200 کی سماعت باقی ہے جب کہ دیگر شکایات کی سماعت کی گئی ہے جن کے متعلق ہدایات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سوپور میں آپسی جھگڑے میں کے بعد چھوٹا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

Next Post

معروف براڈکاسٹر فاروق نازکی کا انتقال

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
معروف براڈکاسٹر فاروق نازکی کا انتقال

معروف براڈکاسٹر فاروق نازکی کا انتقال

کولگام میں منشیات فروش کی جائیداد قرق

کولگام میں منشیات فروش کی جائیداد قرق

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

پہلگام میں شبانہ درج حرارت منفی 11درج

بجبہاڑہ میں سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

بانڈی پورہ میں ٹرک ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے فوت

2 سال میں جموں و کشمیر میں 104 سیکورٹی اہلکار ہلاک،223 زخمی: وزارتِ داخلہ کا پارلیمنٹ میں جواب

جموں کشمیر کے بلدیاتی اداروں میں او بی سی شرکت بڑھے گی : نتیانند رائے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »