امت نیوز ڈیسک//
محکمہ موسمیات کی جانب سے 17 فروری تک موسم خشک رہنے اور اس کے بعد برفباری اور بارش کی پیشگوئی کے بیچ وادی میں شبانہ سردیوں کی لہر جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 11.0ڈگری کے مقابلے میں منفی 10.8 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا اور اسی طرح سے گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔










