امت نیوز ڈیسک //
سرینگر / / جموں و کشمیر کی ایس ٹی فہرست میں پہاڑی برادری کو ریزرویشن دینے والے ایس ٹی بل کو لوک سبھا میں پاس کرنے کے ایک دن بعد ، سابق وزیر اعلیٰ اور این سی کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے بدھ کو کہا کہ گوجر برادری کو ایس ٹی ریزرویشن میں حصہ ملنا چاہیے اور اُن کے حقوق کی ضمانت دی جانی چاہئے۔
جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ پہاڑیوں کو ریزرویشن دینے کی حمایت کی ہے، لیکن
گوجر برادری کے حصے کا بھی تحفظ کیا جانا چاہیے۔
لوک سمجھانے بدھ کو آئین ( جموں و کشمیر ) شیڈول ٹرائب آرڈر (ترمیمی) بل 2024 منظور کیا جس میں پہاڑی ایتھنگ گروپ، پاڈری قبائل، کو ہلی
اور گدا بر ہمن کو جموں و کشمیر کی ایس ٹی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔عمر نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھگوا پارٹی میں پارلیمانی اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے کی ہمت نہیں ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی، نئے قوانین کے نفاذ ، حلقہ
بندیوں کے عمل کے ذریعے حلقہ بندیوں میں ردو بدل ، مختلف برادریوں
کے تحفظات ، مذہبی جذبات کو مجروح کرنے، کافی رقم خرچ کرنے کے
باوجود ، بی جے پی اب بھی بیک وقت انتخابات کرنے کی ہمت نہیں کر سکتی۔