• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر ’اکاسا ایئر‘ کی 20ویں منزل،  ممبئی سے روزانہ پروازیں

سرینگر ’اکاسا ایئر‘ کی 20ویں منزل، ممبئی سے روزانہ پروازیں

by امت ڈیسک
07/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): بھارت میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اور کم کرایہ والی ایئر لائنز – اکاسا ایئر – نے اپنی گھریلو موجودگی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سرینگر (جموں کشمیر کی گرمائی دارالحکومت) کو اپنی 20 ویں منزلDestination کے طور پر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یکم مارچ 2024 سے شروع ہونے والی یہ ایئر لائنز مالیاتی دارالحکومت ممبئی کو ’’جنت بے نظیر‘‘ کہلانے والی وادی کشمیر سے جوڑے گی۔ اس اقدام کا مقصد ان دونوں شہروں کے درمیان بڑھتی فضائی سفر کی طلب کو پورا کرنا ہے۔

ائر لائنز کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: ’’مسافر ’اکاسا ایئر‘ کی آفیشل ویب سائٹ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ، یا مختلف معروف آن لائن ٹریول ایجنسیز (OTA) کے ذریعے اپنی پروازیں بک کروا سکتے ہیں۔ روزانہ کی پروازوں سے کاروباری اور تفریحی مسافروں، دونوں کی ایک متنوع رینج کو پورا کرنے کی توقع ہے۔‘‘

دلکش اور فلک بوس پہاڑوں، چراگاہوں، ندی نالوں، سبزہ زاروں اور آبشاروں کے لیے مشہور وادی کشمیر میں گزشتہ چند برسوں کے دوران ہوائی سفر کی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اکاسا ایئر کی اس علاقے میں آمد سے رابطے میں اضافہ، تجارت میں فروغ اور سیاحت کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔ سرینگر میں راست پروازوں کی توسیع کے ساتھ ہی اکاسا ایئر لائنز ممبئی کو پورے ہندوستان کے 13 شہروں سے بغیر کسی رکاوٹ کے جوڑے گی۔

اکاسا ایئر کے شریک بانی اور چیف کمرشل آفیسر، پرشانت آیّر نے اس اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’ ہماری 20 ویں منزل، سرینگر، نے اندرون ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کی سیاحت میں اضافہ دیکھا ہے۔ ہماری پرواز کے آغاز کے ساتھ ہی اس علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔ اکاسا ایئر ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور آپریشن کے صرف 17 مہینوں میں اپنے نیٹ ورک میں 20 منزلیں شامل کرکے ایک سنگ میل عبور کر چکا ہے، جو ہندوستانی فضائی شعبے کی تاریخ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ایئر لائن بن گئی ہے۔‘‘ شریک بانی اور چیف مارکیٹنگ اینڈ ایکسپیریئنس آفیسر، بیلسن کؤٹینہو نے مزید کہا: ’’ہم سیاحتی اور تجارتی لحاظ سے اہم تصور کیے جانے والے شہر سرینگر میں اکاسا کو متعارف کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔‘‘

اکاسا ایئر نے آرام دہ پرواز کا تجربہ یقینی بنانے کے لیے متعدد اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور الگ الگ خدمات متعارف کرائی ہیں۔ نئے طیارے زیادہ تر مسافروں کو چلنے کی جگہ، بہتر آرام اور USB پورٹس کی خدمات فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے ڈیجیٹل آلات کو سفر کے دوران چارج کر سکیں۔ ان بورڈ کھانے کی خدمت، کیفی اکاسا، صحت مند اور مزیدار کھانوں کی ایک وسیع رینج کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

سفر کو مزید متنوع کرنے اپنی کوشش میں اکاسا ایئر نے بصارت سے محروم افراد کے لیے بریل میں حفاظتی ہدایات اور آن بورڈ مینو کارڈز متعارف کرائے ہیں۔ اگست 2022 میں اپنے آغاز کے بعد سے اکاسا ایئر نے 6.3 ملین سے زیادہ مسافروں کی خدمت کی ہے اور ہندوستان بھر کے 20 شہروں سے رابطہ قائم کیا ہے۔ ممبئی سرینگر روٹ کے فلائٹ شیڈول میں روزانہ نان اسٹاپ پروازیں شامل ہیں، جس میں کیو پی 1637 ممبئی سے 10:40 پر روانہ ہوگی اور 13:20 پر سرینگر پہنچے گی اور کیو پی 1638 سرینگر سے 13:55 پر روانہ ہوگی اور پانچ بجے ممبئی پہنچے گی۔ اکاسا ایئر نے 226 بوئنگ 737 ایم اے ایکس ہوائی جہازوں کا اور آرڈر دیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ راجوری اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل

Next Post

ایس ٹی ترمیمی بل :گوجر طبقہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے : عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

ایس ٹی ترمیمی بل :گوجر طبقہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے : عمر عبداللہ

سنجے شرما کی ہلاکت کا معاملہ : ایس آئی اے نے اچھن پلوامہ میں جائے وقوع کا معائنہ کیا

ایس آئی اے نے شوپیاں میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے

بھارت کی توانائی کی ضرورتیں اگلے 20 سالوں میں دوگنا ہونے کی توقع

کانگریس کی سوچ پرانی ہوچکی ہے: مودی

بلوچستان میں دو بم دھماکے، کم از کم 24 افراد ہلاک

بلوچستان میں دو بم دھماکے، کم از کم 24 افراد ہلاک

لبنان کے جج نواف سلام عالمی عدالتِ انصاف کے صدر منتخب

لبنان کے جج نواف سلام عالمی عدالتِ انصاف کے صدر منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »