• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بندوق لائسنس گھوٹالہ: سابق ڈی سی سمیت 21 ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

بندوق لائسنس گھوٹالہ: سابق ڈی سی سمیت 21 ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

by امت ڈیسک
13/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر) : سی بی آئی کیسز کے خصوصی جج جسٹس بالا جوتی نے منی لانڈرنگ سے متعلق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دائر کردہ شکایت پر شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے سابق ڈی سی راجیو رنجن اور کے ایس ایس افسر عترت حسین (سابق ڈی سی کپوارہ) سمیت 21 ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں انہیں سال 2020 میں گرفتار کیا تھا۔ یہ گھوٹالہ 2012 سے 2016 کے درمیان جموں کشمیر میں عوام کو رشوت کے عوض ہتھیار لائسنس جاری کرنے سے متعلق ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے عدالت میں دائر کردہ منی لانڈرنگ کی شکایت پر سماعت کے بعد خصوصی جج نے اپنے حکم میں کہا: ’’شکایت میں دائر کردہ مواد کا ظاہری طور مطالعہ کرنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ ملزمین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں، اس لیے ان کی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے عدالتی کارروائی کی جائے۔‘‘ عدالت کی جانب سے جاری حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ: ’’ملزمین کو عدالت میں حاضر ہونے کا سمن جاری کیا جائے اور یہ کہ وہ اگلی سماعت میں اپنے اعتراضات، جوابات دائر کریں۔‘‘

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے مطابق، تقریباً 2.78 لاکھ ہتھیار لائسنس مختلف دفاعی اور نیم فوجی اہلکاروں کو غیر قانونی طور اخذ کی گئی نقدی کے عوض جاری کیے گئے تھے۔ ای ڈی نے اپریل 2022 میں ایک آئی اے ایس افسر، بعض کے اے ایس افسروں سمیت دیگر سرکاری اہلکاروں اور ہتھیار ڈیلروں کے خلاف چھاپہ ماری کے بعد منی لانڈرنگ مخالف قانون کے تحت 4.69 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کو اٹیچ کر دیا تھا۔

ایجنسی نے مبینہ طور پر 2012 اور 2016 کے درمیان، جموں و کشمیر میں غیر قانونی ہتھیار لائسنس جاری کرنے میں ہتھیار ڈیلروں اور بیوروکریٹس کے درمیان لین دین کی نشاندہی کرنے والے دستاویز بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی کی جانب سے دائر کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ’’جموں و کشمیر کے مختلف سرکاری اہلکاروں نے متعدد ہتھیار ڈیلروں، بروکرز کے ساتھ مل کر اپنی سرکاری پوزیشن کے غلط استعمال سے نقدی کے عوض ہتھیار لائسنس جاری کرنے کے قوانین، طریقہ کار اور قواعد کی صریح خلاف ورزی کی ہے اور اس جرم سے بڑی آمدن حاصل کی گئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مندر کے افتتاح کے لیے مودی یو اے ای روانہ

Next Post

کسانوں کا احتجاج: پولیس اور احتجاجی کسانوں میں جھڑپ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
Next Post
کسانوں کا احتجاج: پولیس اور احتجاجی کسانوں میں جھڑپ

کسانوں کا احتجاج: پولیس اور احتجاجی کسانوں میں جھڑپ

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

سری نگر حملہ کیس: پنجاب کے رہائشیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار: آئی جی پی کشمیر

بارہ ہمولہ اوڑی نیشنل ہائی وئے پر ٹریفک پولیس کی مہم

بارہ ہمولہ اوڑی نیشنل ہائی وئے پر ٹریفک پولیس کی مہم

کشمیر میں گرفتار علماء نوجوانوں کو اُکسا رہے تھے: وجے کمار

کشمیر میں 25 مقامی ملی ٹینٹ سرگرم: اے ڈی جی پی

کشمیر بیٹ منی فیکچررز کی حکومت سے وسیع پیمانے پر ‘بید شجر کاری’ مہم چلانے کی درخواست

کشمیر بیٹ منی فیکچررز کی حکومت سے وسیع پیمانے پر 'بید شجر کاری' مہم چلانے کی درخواست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »