امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 13 فروری ؛ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (امن و امان) وجے کمار نے منگل کو کہا کہ وادی میں اس وقت صرف 25 مقامی ملی ٹینٹ سرگرم ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں صرف ایک ملی ٹینٹ موجود ہے۔
نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کے مطابق اے ڈی جی پی نے پولیس کنٹرول روم میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کی تعداد نمایاں طور پر کم ہو کر 25 ہو گئی ہے۔
اے ڈی جی پی نے کہا کہ وادی میں اب بھی تقریباً 20-25 غیر ملکی ملی ٹینٹ موجود ہیں۔ تاہم وہ جنگلات کے علاقوں میں سرگرم ہیں۔
یہ بیان حالیہ سری نگر حملے کے تناظر میں آیا ہے، جس میں ایک ملی ٹینٹ عابد منظور لانگو کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جو پولیس کے مطابق پنجاب کے دو کارکنوں کے قتل میں ملوث ہے(کشمیر اسکرول)