امت نیوز ڈیسک //
سرینگر// سرینگر کے پارمپورہ علاقے میں بدھ کو محکمہ بجلی کا ایک انسپکٹر بجلی کا کرنٹ لگنے سے اس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ بجلی لائن کی مرمت کا کام کر رہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ڈی انسپکٹر کو اُس وقت کرنٹ لگ گیا جب وہ لائن پر کچھ مرمتی کام کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد اُسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔
متوفی کی شناخت امتیاز احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو چھتہ بل سرینگا کا رہنےوالا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے
اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
دریں اثناء علاقے کے مقامی لوگوں نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے
ہوئے کہا کہ اگر ملازم کو مرمت کا کام کرنا تھا تو ٹرانسمیشن لائن منقطع کیوں نہیں کی گئی۔
اُنہوں نے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
قارئین کے تاثرات