بڈگام، 14 فروری : وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بدھ کی دوپہر ایک نوجوان لڑکی کی لاش ملی۔ ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ بڈگام کے ماگام علاقے میں آج دوپہر ایک جوان سال لڑکی جس کی عمر تقریباً 24 سال تھی مردہ پائی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ماگام کے علاقے میں ایک نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ( کشمیر اسکرول)