امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 16 فروری : ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر سری نگر ضلع میں ڈویژنل کمشنر کشمیر کے دفتر کے باہر 30 سال کا ایک شخص بے ہوش پایا گیا۔
ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا ہے کہ عبدالقیوم ماگرے ولد غلام نبی ماگرے جو الوچی باغ سری نگر کے رہنے والے تھے، کو ڈویژنل کمشنر کشمیر کے دفتر کے باہر زمین پر بے ہوش پڑا پایا گیا۔
تاہم اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثناء سرکاری ذرائع نے بھی نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو تصدیق کی اور کہا کہ اس واقعہ کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ (کشمیر اسکرول)