• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

منی لانڈرینگ کیس، کوآپریٹیو بینک کے سابق چیئرمین کی ضمانت منظور

by امت ڈیسک
16/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ نے جموں و کشمیر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک کے سابق چیئرمین محمد شفیع ڈار کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ ڈار کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مبینہ طور پر 233 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ ہائی کورٹ کے جسٹس راہول بھارتی کی سربراہی میں کورٹ کی سرینگر بنچ نے 13 فروری 2024 کو ڈار کی ضمانت کی درخواست کو منظور کر لیا۔ ہائی کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ 63 سالہ ڈار ضمانت کی منظور کے اپنے حق میں یہ دلیل دی کہ ’’زیر بحث قرض دینے کا فیصلہ بورڈ آف مینجمنٹ کا اجتماعی فیصلہ تھا۔‘‘ اور ڈار کو تنہا اس کے لیے مورد الزام نہ ٹھہریا جائے۔

منی لانڈرینگ کیس، کوآپریٹیو بینک کے سابق چیئرمین کی ضمانت منظور
یاد رہے کہ ڈار کو منی لانڈرنگ ایکٹ 2002 کے سیکشن 19 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 30 نومبر 2023 سے مسلسل عدالتی حراست میں تھے۔ ان کی ضمانت کو لوور کورٹ نے مسترد کر دیا تھا، جس کے سبب انہیں ہائی کورٹ کا رجوع کرنے کے لیے کہا گیا تھا کہ وہ کریمنل پروسیجر کوڈ، 1973 کی دفعہ 439 کے تحت راحت حاصل کریں۔

یہ کیس سرینگر کے شیو پورہ علاقے میں ایک سیٹلائٹ ٹاؤن شپ کے قیام کے لیے مبینہ طور پر ایک فرضی سوسائٹی – دریائے جہلم کوآپریٹو ہاؤس بلڈنگ سوسائٹی – کو 250 کروڑ روپے کے قرض کی سہولت فراہم میں ڈار کے مبینہ طور ملوث ہونے کے گرد گھومتا ہے۔ ای ڈی نے ڈار کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مناسب دستاویز، کے وائی سی کے اصولوں، یا ٹھوس سیکورٹی کے بغیر قرض کی منظوری اور سہولت فراہم کی ہے۔

باریک بینی سے جانچ پڑتال کے بعد عدالت نے نوٹ کیا کہ ڈار، بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین کے طور پر قرض کی منظوری کے حوالے سے واحد فیصلہ ساز نہیں تھے۔ فیصلہ سازی کے عمل میں پورے بورڈ کی شرکت شامل تھی۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ ’’درخواست گزار کے پاس بینک کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے ویٹو کا کوئی اختیار نہیں تھا۔‘‘

جسٹس بھارتی نے بورڈ میں فیصلہ سازی کے عمل اور دیگر حرکیات کی پیچیدگی کو تسلیم کیا اور سوال کیا کہ کیا صرف ڈار کی ذمہ داری کو انفرادی ماننا مناسب ہے؟ عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا بورڈ کے باقی ممبران کو بری کرکے فیصلے کی تمام تر ذمہ داری صرف اور صرف درخواست گزار (ڈار) پر عائد نہیں کی جا سکتی۔

الزامات کی سنگینی کو تسلیم کرنے کے باوجود ہائی کورٹ نے ڈار کی نازک صحت خاص کر ان کی عمر اور ان کے امراض قلب کی شکایات کو بھی ملحوظ رکھا۔ عدالت نے ڈار کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ان سے دس لاکھ روپے کے ذاتی مچلکہ اور دو ضمانتیں جمع کرانے کا مطالبہ کیا۔ اسے سرینگر کے دائرہ اختیار میں ہی رہنا ہے جب تک انہیں سرینگر سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہیں تفتیش میں مداخلت کرنے سے بھی گریز کرنے کو کہا گیا ہے اور جب بھی انہیں طلب کیا جائے تو انہیں پیش ہونا پڑے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے چلتے 43 مشینیں اور 2500 اہلکاروں کو تیاری کی حالت میں رکھا گیا: ایس ایم سی کمشنر

Next Post

منظور بٹ، آصف مسعودی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے برطرف

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
منظور بٹ، آصف مسعودی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے برطرف

منظور بٹ، آصف مسعودی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے برطرف

اشون 500 وکٹیں لینے والے دوسرے ہندوستانی گیند باز بنے

اشون 500 وکٹیں لینے والے دوسرے ہندوستانی گیند باز بنے

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

17 سے 21 فروری تک برف و باراں کا امکان

حکومت نے جواب دینے میں ناکامی پر 586 یونٹوں کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی

جموں و کشمیر انتظامیہ نے 2021 کی مردم شماری کے دوران انتظامی حدود کو منجمد کر دیا

صرف عدلیہ ہی مجرم کو سزا دے سکتی ہے: ملیکارجن کھڑگے

مودی حکومت کسانوں کے لئے لعنت ہے: کھرگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »