• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان :نواز  شریف کیوں نہیں پہننا چاہتے وزیراعظم کا تاج ؟

پاکستان :نواز شریف کیوں نہیں پہننا چاہتے وزیراعظم کا تاج ؟

by امت ڈیسک
18/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نواز شریف نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم نہیں بننے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عہدے کے لیے اپنے بھائی شہباز شریف کا نام پیش کیا اور صوبہ پنجاب کی کمان اپنی صاحبزادی مریم نواز کو سونپ دی۔ اس طرح انہوں نے ریکارڈ چوتھی مرتبہ پاکستان کےاپنے وزیراعظم بننے کی خواہش ترک کر دی۔ نواز شریف لندن سے خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے پاکستان واپس آئے تھے تاکہ وہ الیکشن لڑیں اور ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوں۔ لیکن پھر ایسا کیا ہوا کہ اس نے خود کو اس عہدے سے دور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے اندرونی ذرائع کے مطابق فوج نے نواز شریف کو دو آپشن دیے تھے، یا تو وہ اپنے لیے وزیر اعظم کا عہدہ منتخب کریں یا پھر اپنی بیٹی مریم کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کے لیے وزیر اعظم کے عہدے سے دوری اختیار کریں۔ نواز شریف نے دوسرے آپشن کا انتخاب کیا۔ انہوں نے اپنی بیٹی اور سیاسی وارث 50 سالہ مریم نواز کے حق میں وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ پارٹی کے ایک ذرائع نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، ‘نواز شریف چوتھی بار مخلوط حکومت کی قیادت کرنے کے لیے وزیر اعظم بن سکتے تھے، لیکن تب ان کی بیٹی کو پنجاب کی وزیر اعلیٰ بننے کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔ بیٹی کی محبت کی وجہ سے نواز نے چوتھی بار اپنے وزیراعظم بننے کی خواہش ترک کر دی۔

پاکستان کی 75 سالہ تاریخ کے نصف سے زائد عرصے تک اقتدار فوجی حکمرانوں کے پاس رہا ہے۔ پاکستان میں سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ خارجہ پالیسی کے معاملات میں فوج کا بہت زیادہ عمل دخل ہے۔ ایک اور ذرائع کے مطابق ، ‘فوج نے نواز شریف کو دو آپشن دئے تھے۔ پہلا، اسلام آباد میں مخلوط حکومت کا سربراہ بننا اور اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانا۔ دوسرا شہباز کے لیے اعلیٰ عہدہ چھوڑ کر اپنی بیٹی مریم کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا ۔ نواز نے دوسرا آپشن منتخب کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چونکہ 72 سالہ شہباز شریف فوج کے پسندیدہ تھے، آخر کار نواز شریف کو کسی نہ کسی بہانے سے ہٹا دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) 266 رکنی قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، لہٰذا شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس ہفتے مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کے فیصلے کا بھی سوشل میڈیا پر چرچا ہو رہا تھا۔

پاکستان میں حکومت بنانے کے لیے کسی جماعت کو 266 رکنی قومی اسمبلی میں 134 نشستیں حاصل کرنا ہوتی ہیں۔ پاکستان کے انتخابات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 92 نشستیں حاصل کیں۔ مسلم لیگ (ن) نے 79، بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے 17 نشستیں حاصل کیں۔

ادھر مریم اب پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے جا رہی ہیں جو کہ پاکستان کا ایک اہم صوبہ ہے جس کی آبادی 12 کروڑ ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف 6 جماعتوں پر مشتمل مخلوط حکومت کی قیادت کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں 47.6 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالا۔ 2018 میں ہونے والے گزشتہ انتخابات میں 52.1 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اگلے انتخابات الکٹرانک ووٹنگ مشینوں یا بیلٹ پیپر کے ذریعہ ہونگے اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرےگا: الیکشن کمیشن

Next Post

برف باری کے باعث کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 8 جنوری کو لئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی

برف باری کے باعث کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

مرمتی کام کے پیش نظر جموں سرینگر شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

رامبن میں زمین کھسکنے کے باعثِ شاہراہ بند

آج شام سے برفباری اور بارش کی پیشگوئی ، زمینی رابطہ میں خلل ہو سکتا ہے:محکمہ موسمیات

وادی میں وسیع پیمانے پر برفباری کا سلسلہ جاری

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

پونچھ سڑک حادثہ میں نوجوان ازجان

کھیلو انڈیاسرمائی کھیلوں کےلیے تمام تیاریاں مکمل : ڈی سی بارہمولہ

کھیلو انڈیاسرمائی کھیلوں کےلیے تمام تیاریاں مکمل : ڈی سی بارہمولہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »