امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: کشمیر یونیورسٹی نے وادی کشمیر کے متعدد اضلاع میں جاری برف باری کی وجہ سے آج ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔
کنٹرولر امتحانات کشمیر یونیورسٹی نے کہا کہ "موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی کے 19 اور 20 فروری 2024 کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔“
یونیورسٹی حکام نے مطلع کیا کہ نئی تاریخیں الگ سے بتائی جائیں گی۔ تاہم، کنٹرولر ایگزامینیشن کلسٹر یونیورسٹی سری نگر نے کہا کہ تمام امتحانات آج (19 فروری 2024 کو) شیڈول کے مطابق ہوں گے۔










