• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آج شام سے برفباری اور بارش کی پیشگوئی ، زمینی رابطہ میں خلل ہو سکتا ہے:محکمہ موسمیات

وادی میں وسیع پیمانے پر برفباری کا سلسلہ جاری

by امت ڈیسک
19/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سری نگر کے میدانی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے بعد پیر کے روز درجہ حرارت میں اچانک کمی درج کی گئی۔ جہاں سری نگر میں پیر کو درجہ حرارت 2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، وہیں گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 2.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

پلوامہ: جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سری نگر اور وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گلمرگ سمیت بالائی مقامات پر پیر کو بھی برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پورے خطے کے لیے برفباری اور بارش کے موسم میں توسیع کا الرٹ جاری کیا ہے، جس میں بدھ تک جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی کے ساتھ ضلع پلوامہ کے میدانی علاقوں میں بھی کل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور رات بھر بارشیں ہورہی تھیں جب کہ ضلع میں اس وقت بھی میدانی علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔ وہیں ضلع کے بالائی علاقوں میں رات دیر گئے برفباری کا سلسلہ شروع ہوا اور اس وقت ضلع کے بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے جن میں سنگروانی، ابہما، واسومرگ، ترال کے بالائی علاقے شامل ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کی سہ پہر تک جموں و کشمیر میں برف و باراں "wet spell” میں توسیع کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے کے مطابق 19 سے 20 فروری تک میدانی علاقوں اور زیریں علاقوں سمیت بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش اور برفباری ہوگی۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آ سکتے ہیں جب کہ بجلی اور پانی کی فراہمی جیسی ضروری خدمات میں خلل پڑ سکتا ہے۔ جموں وکشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے پیر کے لیے جموں و کشمیر میں بھاری سے بہت زیادہ بارش/برفباری کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا۔

JKDMA نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "جموں اور کشمیر، لداخ میں 19 فروری کو بھاری سے بہت زیادہ (115.6 سے 204.4 ملی میٹر) تک بارش/برفباری ہونے کا امکان ہے۔” دریں اثنا، جے کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے اتوار کو جموں اور کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام اضلاع کے لیے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے کم خطرے کی سطح کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کی۔

وارننگ میں کہا گیا ہے کہ اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں 2500 میٹر سے زیادہ برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔ جے کے ڈی ایم اے نے اگلے 24 گھنٹوں میں ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، رامبن بانڈی پور، بارہمولہ، کپواڑہ اور گاندربل اضلاع میں درمیانے درجے کے خطرے کے ساتھ برفانی تودہ گرنے کا خطرہ ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ان علاقوں کے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پُرخطر علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
عوام نے بارش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کسانوں کو کچھ راحت ملے گی اور شہر میں آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ لوگوں کے مطابق یہاں کل سے بہت بارش ہو رہی ہے، ایسا کافی دنوں کے بعد ہو رہا ہے۔ یہاں خشک موسم سے سب پریشان ہو گئے تھے اور یہ بارشیں یہاں کے کسانوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوں گی۔ اس سے یہاں سیب کے باغات اور کھیتوں کو فائدہ ملے گا۔ بارش سے آلودگی میں بھی کمی آئے گی اور ہوا صاف ہوگی۔”

واضح رہے کہ جہاں امسال چلہ کلاں کے دوران وادی بھر میں کم برفباری دیکھنے کو ملی تاہم اب چلہ کلاں کے 40 روز گزارنے کے بعد ضلع کے بالائی علاقوں میں برفباری شروع ہوگئی ہے۔ اور امید کی جارہی ہے کہ اب وادی کے بالائی علاقوں اچھی برفباری ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رامبن میں زمین کھسکنے کے باعثِ شاہراہ بند

Next Post

پونچھ سڑک حادثہ میں نوجوان ازجان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

پونچھ سڑک حادثہ میں نوجوان ازجان

کھیلو انڈیاسرمائی کھیلوں کےلیے تمام تیاریاں مکمل : ڈی سی بارہمولہ

کھیلو انڈیاسرمائی کھیلوں کےلیے تمام تیاریاں مکمل : ڈی سی بارہمولہ

اگلے سال پھر میں اس لال قلعہ سے تقریر کروں گا: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم دورہ جموں : سیکورٹی ایڈوائزری جاری

سچن تندولکر نے پلوامہ میں کیا کشمیری قہوہ نوش

سچن تندولکر نے پلوامہ میں کیا کشمیری قہوہ نوش

بانڈی پورہ میں خاندانی جھگڑے کے دوران شخص کا قتل

بانڈی پورہ میں خاندانی جھگڑے کے دوران شخص کا قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »