امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: سری نگر کے چھتہ بل علاقے میں بدھ کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں محکمہ فشریز کے دفتر کی ایک عمارت نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے ویر چھتہ بل علاقے میں بدھ کی علی الصبح قریب پانچ بجے محکمہ فشریز کے دفتر کی عمارت کو آگ سے نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا آگ کو فوری طور قابو میں کر لیا گیا تاہم سات کمروں والی یک منزلہ عمارت کے ایک کمرے کو نقصان پہنچے سے نہ بچایا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے تاہم اس واردات میں کسی قسم کے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔