امت نیوز ڈیسک //
سچن تنڈولکر نے آج اپنے فیملی کے ساتھ ضلع باراہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کا دورہ کیا۔ جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر کمان پوسٹ پر پہنچ کر فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
بارہمولہ: بھارتی کرکٹ ٹیم سابق کپتان ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر اپنے فیملی کے ساتھ وادی کشمیر کے دورے پر ہیں۔ آج انھوں نے شمالی کشمیر کے ضلع باراہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کا دورہ کیا۔ جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر کمان پوسٹ پر بھی پہنچ کر فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس دوران وہ سڑک پر کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی نظر آئے۔ سچن کو دیکھ کر لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے سچن کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے بارڈر ٹورزم کو فروغ ملے گا، آج سچن تنڈولکر کے آنے کی وجہ سے دوسرے سیاح بھی اوڑی کا رخ کریں گے جس سے بارڈر ٹورزم کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
اس سے قبل سچن تنڈولکر نے ساؤتھ کشمیر کے پہلگام اونتی پورہ اور سیاحتی مقام گلمرگ کا بھی دورہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ انھوں جنوبی کشمیر کی معروف بیٹ بنانے والی فیکٹری کا بھی دورہ کیا، اس دوران انھوں نے بیٹ تیار کرنے والے کاریگروں سے ملاقات بھی کی اور جس دکان پر وہ گئے وہ اب سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سچن نے بھارت کے لیے 200 ٹیسٹ میچوں میں 51 سنچری اور 68 نصف سنچری کی مدد سے 15921 رنز بنائے ہیں۔ جب کہ ان کے نام 463 ون ڈے میچوں میں 49 سنچری اور 96 نصف سنچری کی مدد سے 18426 رنز ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 رنز بنائے ہیں ۔