• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شمالی کمان کے فوجی سربراہ کا دورہ لائن آف کنٹرول

شمالی کمان کے فوجی سربراہ کا دورہ لائن آف کنٹرول

by امت ڈیسک
22/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سوچیندر کمار نے کور کمانڈر کے ہمراہ لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیں آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

بتادیں کہ سوچیندر کمار نے 19 فروری 2024 کو فوج کی شمالی کمان کا چارج سنبھالا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیودی کو وائس چیف آف آرمی سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سوچیندر کمار نے ، 15 کارپس کمانڈر اور جی او سی وجیرا ڈویژن کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں پر جوانوں سے گفت وشنید کی۔

لیفٹیننٹ جنرل کو بتایا گیا کہ ایل او سی میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی جوان دن رات کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں تاکہ در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں مشتبہ نقل وحمل دیکھتے ہی بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کئے جاتے ہیں۔

دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل نے ایل او سی پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے۔

کور کمانڈر نے شمالی کمان کے سربراہ کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر فوج اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں ایل او سی پرتعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سچن تندولکر جھیل ڈل میں شکارہ سواری سے لطف اندوز

Next Post

ماہ رمضان اور عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی اعظم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی علمی مشاورتی کمیٹی تشکیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
Next Post
ماہ رمضان اور عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی اعظم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی علمی مشاورتی کمیٹی تشکیل

ماہ رمضان اور عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی اعظم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی علمی مشاورتی کمیٹی تشکیل

حکومت نے جواب دینے میں ناکامی پر 586 یونٹوں کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی

پنچایت راج قانون میں ترمیم، ڈی ڈی سی چیئرپرسنز کو نکالنے کیلئے راہ ہموار

مرمتی کام کے پیش نظر جموں سرینگر شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کے لئے بحال

لیفٹیننٹ گورنر کی نئے سال کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد

جموں و کشمیر میں سات نئی انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کی جائیں گی

گلمرگ میں گنڈولہ کیبل کار پروجیکٹ نے ایک سال کے دوران ایک سو کروڑ روپیہ کی ریکارڈ کمائی کی: منیجنگ ڈائریکٹر

گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »