• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

اسسٹنٹ انجینئر کے خلاف جنسی زیادتی کا کیس درج، ملزم فرار

by امت ڈیسک
26/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
رام بن: جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں گھریلو خادمہ کی شکایت پر ایک سرکاری ملازم کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رام بن پولیس نے عصمت دری کا معاملہ درج کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے ملزم کی شناخت یاور امین کے طور پر ظاہر کی ہے جو محکمہ تعمیرات عامہ میں ملازم ہے اور اس وقت سماگرا شکشا رام بن میں اسسٹنٹ انجینئر کے طور پر کام انجام دے رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس میں شکایت درج کیے جانے کے بعد ملزم فرار ہے جب کہ پولیس ملزم کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے۔

رام بن پولیس نے بتایا کہ متاثرہ جس کی عمر اٹھارہ سال ہے، نے بانہال پولیس اسٹیشن میں عصمت دری کی شکایت درج کی جس میں متاثرہ نے الزام عائد کیا کہ ملزم (یاور) کی بیوی گھر پر نہیں تھی اور کچھ روز قبل جموں گئی تھی اور گھر میں ملزم اور متاثرہ (جو اس کے گھر میں بطور خادمہ کام کر رہی تھی) کے علاوہ کوئی نہیں تھا۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ ملزم نے اسے کوئی دوائی دی جس کے بعد اس نے اس کی عصمت دری کی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جب اس نے جموں سے واپسی پر ملزم کی بیوی کو واقعہ کے بارے میں بتایا تو اسے گھر سے نکال دیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا: فاروق عبداللہ

Next Post

کھرگے نے صدر جمہوریہ کو خط لکھا، اگنی پتھ اسکیم کو نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
صرف عدلیہ ہی مجرم کو سزا دے سکتی ہے: ملیکارجن کھڑگے

کھرگے نے صدر جمہوریہ کو خط لکھا، اگنی پتھ اسکیم کو نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیا

بی ایس ایف آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

گاندربل میں ہیڈ کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے فوت

رنگریٹ انکاؤنٹر کے بعد نعرے بازی کے مبینہ الزام میں ماں بیٹی کی گرفتاری قابل مذمت ہے: سجاد غنی لون

سجاد لون شمالی کشمیر سے پیپلز کانفرنس کے امیدوار نامزد

کشمیر میں ہائی ڈینسٹی باغات کا رجحان بڑھ رہا ہے: ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر

کشمیر میں ہائی ڈینسٹی باغات کا رجحان بڑھ رہا ہے: ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر

غزل کے استاد پنکج اداس کا 72 برس کی عمر میں انتقال

غزل کے استاد پنکج اداس کا 72 برس کی عمر میں انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »