• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
غزل کے استاد پنکج اداس کا 72 برس کی عمر میں انتقال

غزل کے استاد پنکج اداس کا 72 برس کی عمر میں انتقال

by امت ڈیسک
26/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ممبئی: معروف بھارتی غزل گو پنکج اداس طویل علالت کے بعد آج 72 سال کی عمر میں انتقال کر گیے، اس بات کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی۔ ان کے انتقال کی خبر نے میوزک انڈسٹری اور دنیا بھر میں ان کے لاتعداد مداحوں کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ پنکج اُداس جو اپنی روح پرور اور سریلی آواز کے لیے جانے جاتے ہیں، اپنے پیچھے ناقابل فراموش موسیقی کی میراث چھوڑ گیے ہیں۔

پنکج اداس کی بیٹی نایاب اداس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ پدم شری پنکج اداس جی کا طویل علالت کے بعد آج 26 فروری کو انتقال ہو گیا ہے۔ نایاب اُداس کی پوسٹ پر غزل گو کے چاہنے والوں کی جانب سے تعزیت کی جا رہی ہے۔

پنکج اداس کی پیدائش گجرات کے جیٹ پور میں ہوئی تھی۔ سنگیت سیکھنے کے لیے انہوں نے راجکوٹ کے سنگیت ناٹیہ اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے طبلہ بجانے میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

قبل ازیں انہوں نے ممبئی کے ولسن کالج اور سینٹ زیویئر کالج سے بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی، ساتھ ہی ساتھ ماسٹر نورنگ کے زیر سرپرستی بھارتی کلاسیکی کی تربیت بھی حاصل کی۔ پنکج اُداس کے موسیقی کے سفر کا آغاز فلم کامنا میں ان کے پہلے سولو گانے سے ہوا، جسے اوشا کھنہ نے کمپوز کیا تھا اور نقش لائل پوری نے لکھا تھا۔

فلم کی ناکامی کے باوجود ان کے گانے کو بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔ اس کے بعد پنکج اُداس نے غزلوں میں دلچسپی لی۔ پنکج اداس نے ایک غزل گو کے طور پر اپنا کیریئر بنانے کے لیے اردو پر عبور حاصل کیا۔

سال 2006 میں پنکج اداس کو غزل گائیکی کے فن میں ان کی غیر معمولی شراکت کے لیے پدم شری سے نوازا گیا۔ سال 2006 میں انہوں نے اپنی غزل گائیکی کے 25 سال بھی مکمل کر لیے تھے۔ ساتھ ہی کینسر کے مریضوں اور تھیلیسیمیا کے بچوں کی مدد کے لیے ان کی اہم فلاحی کوششوں کو بھی کافی سراہا جاتا ہے۔

پنکج اداس کے کیریئر کی ابتدائی غزلیں آہٹ 1980، نشا 1980، مقرر 1981، محفل 1983 کافی مقبول ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں کے لیے گانے بھی گائے، جن میں سنجے دت کی سپرہٹ فلم کا گانا ‘چھٹی آئی ہے’ آج بھی کافی مقبول ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں ہائی ڈینسٹی باغات کا رجحان بڑھ رہا ہے: ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر

Next Post

نتاشا کول کے خلاف طاقت کا غلط استعمال کیا گیا: محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

نتاشا کول کے خلاف طاقت کا غلط استعمال کیا گیا: محبوبہ مفتی

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بہت جلد بحال کی جائے گی: حکام

سرینگر جموں شاہراہ کچھ وقت تک بند ، بعد میں دوبارہ بحال

انڈین ایئر فورس نے جموں وکشمیر اور لداخ میں درماندہ 260 مسافروں کو ائیر لفٹ کیا

انڈین ایئر فورس نے جموں وکشمیر اور لداخ میں درماندہ 260 مسافروں کو ائیر لفٹ کیا

گاندربل میں دو اسکولی طلاب پر چاقو سے حملہ

ادھم پورہ میں تین مزدوروں کی پُر اسرار طو رپر ہوئی موت، تحقیقات شروع

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

راجوری حملہ کیس :تین مفرور پاکستانی ہینڈلرز سمیت پانچ کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل :این آئی اے ترجمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »