امت نیوز ڈیسک//
جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں نئی نسل کو اپنی اِنفرادی ترقی کے لئے شامل کرنے اور حوصلہ اَفزائی کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کوششوں کی ستائش کی۔اُنہوں نے کہاکہ یوتھ کنکلیو‘جیسے پلیٹ فارم جنرل زیرز کو جموں و کشمیر کے سماجی، ثقافتی اور اِقتصادی منظر نامے کو تشکیل دینے اور بالآخر مختلف شعبوں پر اثر انداز ہونے کی ترغیب دیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے ینگ اچیوروں کو مبارک باد پیش کی جنہیں مختلف شعبوں میں مثالی شراکت کے لئے آج اعزاز سے نوازا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی طاقت جموں و کشمیر اور وِکست بھارت کا ستون ہے۔ ملک بڑے اعتماد، اُمید اور توقعات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ نوجوان اَپنی منفرد اور صلاحیتوں سے اس سفر میں اپنا گراں قدر حصہ اَدا کریں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یوتھ کنکلیو میں جدید ترین ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے اور کل کی کامیابی کو تشکیل دینے میں نئی نسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان طاقت ترقی پسند اور خوشحال ہندوستان کا محرک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اَمرت کال کے ویژن کو حاصل کرنے کے لئے نئی راہیں بنارہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور اُن کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لئے اُنہیں یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
اِس موقع پر جموں و کشمیر میں فلم سازی کے سفر پر ایک مختصر ویڈیو بھی دِکھائی گئی۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار،کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن محترمہ ریحانہ بتول،ڈائریکٹر اِنفارمیشن جتن کشور، سینئر اَفسران، ممتاز شخصیات، معروف فنکاروں، ینگ ایچورز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔