• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رامبن میں تیز آندھی چلنے سے 150 رہائشی مکانوں اور سرکاری عمارتوں کو نقصان

رامبن میں تیز آندھی چلنے سے 150 رہائشی مکانوں اور سرکاری عمارتوں کو نقصان

by امت ڈیسک
03/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر میں خراب موسمی حالات کے بیچ کہیں تیز ہواؤں سے تو کہیں موسلا دھار بارشوں سے متعدد رہائشی مکانوں اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ضلعی ترقیاتی کمشنر رامبن بصیر الحق کے مطابق رام بن، گول اور بانہال میں تیز آندھی کی وجہ سے 150 سرکاری عمارتوں اور رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ڈوڈہ میں پسی کی زد میں آکر خاتون جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی اور شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں رات بھر شدید بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں، جس کے نتیجے میں متعدد ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ ویری ناگ کے نوگام ، ڈورو شاہ آباد،بٹہ گنڈ گوجر بستی اور دیگر علاقوں میں ہفتے کی صبح کئی رہائشی ڈھانچوں اور کئی دکانوں کے چھت اڑ گئے۔

جنوبی ضلع کولگام میں بھی تیز آندھی چلنے کی وجہ سے لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے دیہی علاقوں میں بھی کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

قاضی گنڈ کے پانزتھ علاقے میں تیز ہوائیں چلنے سے بشیر احمد راتھر، اسد اللہ نائیک، غلام حسن راتھر اور نذیر احمد شیخ نامی افراد کے رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ نذیر احمد شیخ کا رہائشی مکان ڈہہ گیا ہے، جس وجہ سے مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے مجبور ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے نتیجے میں کئی درخت بھی اکھڑ آئے جس سے علاقے میں بجلی کا نظام درہم و برہم ہو کر رہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ تیز ہواؤں نے درجنوں دکانوں کے سائن بورڈ اڑا لئے، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں تیز آندھی چلنے کی وجہ سے زائد از دو درجن رہائشی مکانوں ، گاؤ خانوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اوڑی سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ وہاں پر نامبلہ علاقے میں مدرسہ فیض القرآن کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شمالی ضلع بارہمولہ کے دیہی علاقوں میں بھی تیزی ہوائیں چلنے کے نتیجے میں رہائشی مکانوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق رام بن میں بھی خراب موسمی صورتحال کے بیچ تیز ہوائیں چلیں جس کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔معلوم ہوا ہے کہ رامبن کے گورن پورہ ، گول اور گوگل پرستان کے اوپری علاقوں میں متعدد رہائشی مکانوں کو تیز آندھی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

ضلعی ترقیاتی کمشنر رامبن بصیر الحق نے ایکس پر لکھا:’رام بن ، گول اور بانہال میں کم از کم 150رہائشی مکانوں اورسرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔“انہوں نے بتایا کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر کارروائی جاری ہے۔

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ ضلع کشتواڑ میں شدید بارشوں سے چار رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ تیز ہواوں کے نتیجے میں ہفتے کی صبح ضلع کے مغل میدان علاقے میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ پتھم ہال علاقے میں ایک مکان کو نقصان پہنچا۔

علاوہ ازیں ڈوڈہ ضلع میں ہفتے کے روز تیز ہواؤں اور ژالہ باری کی وجہ سے ایک خاتون کی موت واقع ہوئی، جبکہ کمسن سمیت دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ ضلع کے گندوہ بھلیسہ میں درجنوں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں جس وجہ سے املاک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈوڈہ میں پسی کی زد میں آکر خاتون کی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ضلع کی متعدد رابط سڑکوں پر چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آنے سے شاہرائیں بند ہو گئی ہیں۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت اور وحدت کے لئے برسرجہد ہے : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Next Post

ریاسی میں کچا مکان گرنے سے ماں اور 3 بچے ازجان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
Next Post
ریاسی میں کچا مکان گرنے سے ماں اور 3 بچے ازجان

ریاسی میں کچا مکان گرنے سے ماں اور 3 بچے ازجان

مرمتی کام کے پیش نظر جموں سرینگر شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

جموں- سرینگر شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کےلیے بند

موسلادھار بارشوں سے پانی بھر جانے کی وجہ سے ریسیونگ اسٹیشن سوپور بند

موسلادھار بارشوں سے پانی بھر جانے کی وجہ سے ریسیونگ اسٹیشن سوپور بند

پاکستان :شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب

پاکستان :شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب

اوڑی  میں پرانا پل گرنے سے تین مزدور ڈوب گئے

اوڑی میں پرانا پل گرنے سے تین مزدور ڈوب گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »